ضمنی انتخابات کا پہلا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف آگے

ضمنی انتخابات کا پہلا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف آگے

کراچی : کراچی کے حلقہ این اے 247سے ضمنی الیکشن کے پہلے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب حسین صدیقی 120ووٹ لے کر آگے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق این اے 247سے پہلے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب حسین صدیقی 120ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم کے صادق افتخار 60ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


واضح رہے کہ این اے 247پر عام انتخابات میں صدر مملکت عارف علوی نے کامیابی حاصل کی تھی اور بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے ان کوصدر کا امیدوار نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے نشست خالی کردی تھی ۔