فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،مصطفیٰ کمال

فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی:چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے بہادرآباد والوں کے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق  مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ جس طرح لوگوں نے الیکشن مہم میں جوش جزبہ دکھایا ہے میں پرامید ہوں ہمارے لوگ ہر ہر گھر پر ووٹ مانگنے گئے ہیں پچھلے ضمنی الیکشن سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار خود ہی اپنے آپ کو ڈسکس کرتے ہیں میرا دل نرم ہے سخت نہیں ہے ۔فاروق ستار کے حوالے سے اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے لئے پی ایس پی کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔