کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ سرفراز احمد کے مداحوں کا احتجاجی مظاہرہ

کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ سرفراز احمد کے مداحوں کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی:کپتانی سے ہٹانے پر سرفراز احمد کے مداحوں نے ان کے حق میں مظاہرہ کیا ہے جس میں پی سی بی کو اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کے مداح جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوئے اور سابق کپتان کے حق میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی قومی ٹیم کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، ان کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ادھر ایم پی اے شہزاد قریشی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، جبکہ پی سی بی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔