مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔


درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں۔ تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔

عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔