آزادی مارچ کے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا

آزادی مارچ کے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آزادی مارچ والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے اور وفاقی پولیس نے جمیعت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔

پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 8 سرگرمیوں بغیر اجازت پابندی عائد ہے۔ شہر اقتدار میں کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔