ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت اقتدار میں آئے :بلاول

ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت اقتدار میں آئے :بلاول

راولپنڈی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں موجودہ نا اہل حکومت کے خلاف احتجاج اور جلسے کریں ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت کو موقع اقتدار حاصل ہو، عمران ان نے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا ہے، زینب الرٹ بل کو بھی ایوان میں پیش نہیں کیا، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں ہے، اب عوام نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل انتظامیہ آصف زرداری کے کیس پر عمل نہیں کررہی ہے، عدالت نے انہیں ہسپتال بھیجنے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ طبی سہولیات کی فراہمی جیل کے اندر کرنے کا بھی عدالتی حکم ہے لیکن اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے ، دوائیوں کےلئے جیل حکام فریج فراہم نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی ہے کہ سابق صدر کو ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ آج تک ان احکامات پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ توہین عدالت صرف جمہوری لوگوں کےلئے اور غیر جمہوری لوگوں کےلئے خلاف ورزی کرتے رہیں اور ہماری عدالتیں ان کے خلاف کچھ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںسیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنیا جا رہا ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، آصف زرداری کے صحت کو لے کر حکومت میرے خاندان اور میری جماعت کو دباﺅ میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم پیپلز پارٹی والے ہیں، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے کارکن ہیں، ہم نے ان ظلموں کے سامنے پہلے بھی سر نہیں جھکایا تھا اور آج بھی سر نہیں جھکائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں، اپنے انسانی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو ہر پاکستانی کا حق ہے اور امید ہے کہ اس ملک کے عدالتی نظام پر تو ضرور پہنچائے گی، پورے ملک میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سندھ کے کیس کو کیسے راولپنڈی میں چلایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا ہ، زینب الرٹ بل کو بھی ایوان میں نہیں لایا گیا، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسہ کریں گے جبکہ عوام اس نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں احتجاج اور جلسے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کا ضمنی الیکشن، الیکشن نہیں سلیکشن تھا، جبکہ فافن نے بھی رپورٹ میں کہا کہ الیکشن میں بے قاعدگی ہوئی۔