کوئٹہ میں زوردار دھماکہ  

کوئٹہ میں زوردار دھماکہ  

کوئٹہ :کوئٹہ اسپنی روڈ پر پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،دھماکے کے فوراََ بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمیوں میںپولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔