راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوﺅں کو ثابت کرنے کے شواہد نہیں ،بھارت چاہے تو پاکستان سے کیمپس کا محل وقوع شیئر کرے ، وہ ثابت کریں کہ دہشتگردوں کے کیمپس تباہ ہوئے ہیں، منگل کو غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کو کنٹرول لائن کے دورہ کرایا جائے گا،حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔
پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوﺅں کو ثابت کرنے کے شوائد نہیں ہیں ۔ بھارت چاہے تو پاکستان سے کیمپس کا محل وقوع شیئر کرے ثابت کریں کہ دہشتگردوں کے کیمپس تباہ ہوئے ہیں ۔ منگل کو غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کو کنٹرول لائن کے دورہ کرایا جائے گا ۔
حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے ۔ بعدازاں کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی آ رمی چیف کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ درست ہے تو بھارت کو پاکستان کی پیشکش قبول کرنی چاہیے، ثابت کرےں کہ دہشتگردوں کے کیمپس تباہ ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں تین ٹریننگ کیمپس تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن وہ اپنے اس جھوٹ کو سچ ثابت نہ کر سکے۔پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کے بعد کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے اور بھارت چاہے تو ان کا سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔