سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

سندھ پولیس: آئی جی سمیت دیگر افسران کا چھٹیوں پر جانیکا فیصلہ مؤخر

کراچی: آئی جی سندھ  مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی مشتاق مہر نے یہ فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقع کا نوٹس لینے اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے تمام پولیس افسران کو بھی واضح طور پر احکامات دیے گئے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں آئندہ دس دنوں کے لیے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کے اختتام تک افسران وسیع ترقومی مفادمیں کام کریں۔سندھ پولیس کے مطابق 18 اور19 اکتوبرکی  درمیانی رات ہونے والا واقعہ تکلیف دہ تھا۔ وہ واقعہ سندھ پولیس کے تمام رینکس کے افسران کے لیے دلی صدمے کا باعث بنا۔

4f80168ce185a9ee5eb4844f1ab1604a

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے نتیجے میں آئی جی سندھ نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد تمام رینکس کے افسران نے بھی وہی فیصلہ کیا۔سندھ پولیس کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رخصت پرجانے کا مقصد پولیس کی تضحیک کے خلاف احتجاج ہے اور انفرادی طورپرکیا گیا فیصلہ صدمے کا ردعمل تھا۔سندھ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمے کے ہر فرد نے بے عزتی محسوس کی۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس تکلیف کا احساس کرنے پر آرمی چیف کی شکر گزار ہے۔سندھ پولیس نے اس بات پر بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ آرمی چیف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

4f80168ce185a9ee5eb4844f1ab1604a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a d96b2c7f4dab2123036c56af414a2e12