بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ،ان سے ملاقات کی خواہش ہے‘ میرا 

بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ،ان سے ملاقات کی خواہش ہے‘ میرا 

لاہور: لالی ووڈ سٹار میرا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری  سے ملا قات کروںکیونکہ وہ مستقبل کا پاکستان ہیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے ۔

انہوںنے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے خاصی فکر مند اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر آصف زرداری کو اپنا محسن مانتی ہوں اور میں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ آصف زرداری کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری  سے داکارہ و ماڈل لائبہ خان نیازی نے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا  اور کہا تھا کہ بلاول بھٹو کی شخصیت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے اور ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں ،میں ان سے بڑی متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو کی شریک حیات بنوں۔ 

ا نہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے شادی کرنے کے بعد میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر کے صرف گھریلو امورکی طرف توجہ دوں گی اور اگر بلاول اجاز ت دیں گے تو سیاست میں بھی آ سکتی ہو ں۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حمزہ شہباز بھی خوبصورت ہیں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ویسے بھی مجھے صرف بلاو ل بھٹو سے ہی جنون کی حد تک محبت ہے اور میں ان سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جب میں بلاول سے شادی کرلوں گی تو آصف علی زرداری بھی مجھے بہو تسلیم کرلیں گے۔