مریم نواز کا سندھ پولیس کو خراج تحسین،خواتین اہلکاروں کیساتھ تصویر شیئر کردی

مریم نواز کا سندھ پولیس کو خراج تحسین،خواتین اہلکاروں کیساتھ تصویر شیئر کردی
کیپشن: screenshot

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سندھ پولیس کی خواتین اہلکاروں کے ساتھ تصویر شیئر کرکے خراج تحسین پیش کردیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے اور کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے بعد نئی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور آئی جی سندھ کے حوالے سے خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔


انہیں خبروں کے تسلسل میں مریم نواز نے بھی سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی سٹوری میں سندھ پولیس کی خواتین اہلکاروں کے جھرمٹ میں اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی جو کہ آج کل سیاست کے میدان میں پوری طرح ایکٹو ہیں اور پی ڈی  ایم کے جلسوں میں اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی جارہی ہیں  نے سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کردیا ہے۔


مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’’‏دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی۔ اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہو گا ،ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔ شاباش سندھ پولیس۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ‘‘

8612e8c4cb8cdf455c79b4e1fdf6384d


آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔


فواد چودھری نے کہا کہ اگر پولیس افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر نہ گئے ہوتے تو جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔


انہوں نے تحریر کیا کہ پاکئی داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ  مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

4919264bf9827e44545c93d0472764cf


سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی مشتاق مہر نے یہ فیصلہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقع کا نوٹس لینے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔


آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے تمام پولیس افسران کو بھی واضح طور پر احکامات دیے گئے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں آئندہ دس دنوں کے لیے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیں۔