بھارتی رکن پارلیمنٹ اداکارہ نصرت جہاں کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں

بھارتی رکن پارلیمنٹ اداکارہ نصرت جہاں کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں
کیپشن: تصویر نصرت جہاں انسٹاگرام

ممبئی:بھارتی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ  نصرت جہاں روحی کی نئی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ 


شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکن پارلیمنٹ اور سائوتھ فلموں کی اداکارہ  نےسیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی بولڈ لُک دیتی نظر آرہی ہیں۔


اداکارہ کی دوست ممی چکربورتی نے بھی اس فوٹو شوٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ نصرت جہاں اپنی آنے والی فلم سواستک سنکیت کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ گئی ہوئی ہیں ۔

52eb58938c40d7d56347803400c98077


ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے نصرت جہاں نے لکھا کہ ’لوگ آپ کو گھوریں گے تو ان کے گھورنے کو بھی بہتر بنائو‘۔


واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی یہ تصاویر ان کی نئی آنے والی فلم کے سیٹ سے لی گئی ہیں جبکہ اداکارہ کے ساتھ نظر آنے والے اداکار یش داس گپتا ہیں  جبکہ دونوں میں کافی اچھی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

a37efd443caee975219c145549649201


یاد رہے کہ نصرت جہاں کو کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑچکا ہے ۔ حال ہی میں ہندوئوں کی دیوی درگا کے روپ میں نصرت  جہاں نے ایک فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی تھیں ۔


 نصرت جہاں کو دیوی درگا کے روپ میں دیکھ کرمسلمان مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

ad1dc7d6546ac893567e4feacfde660f


سوشل میڈیا پر نصرت جہاں کی فین فالوئنگ اچھی ہے ۔ انسٹاگرام پر ان کے دو ملین سے زیادہ فالوورز ہیں  جبکہ سوشل میڈیا پر وہ اپنی تصویر اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔


کچھ ماہ قبل نصرت جہاں اور ان کے شوہر نکھل جین نے شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منایا تھا ۔ نصرت نے نکھل کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرکے لکھا تھا کہ تم میرے آج ہو اور کل بھی ۔ میں ہمیشہ تمہیں تہہ دل سے پیار کرتی رہوں گی ، کیونکہ حقیقی کہانیوں کا کبھی اینڈ نہیں ہوتا ۔

a6646bb17d05bb4e07f472f0bbc09a56


واضح رہے کہ نصرت جہاں روحی بھارت میں کم عمر نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بنگالی فلموں کی ایک مقبول اداکارہ رہیں۔انڈیا میں انتخابات کے دوران وہ بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں۔