کیپٹن (ر)صفدر اور آئی جی سندھ کا معاملہ،اپوزیشن کی تنقید جاری

کیپٹن (ر)صفدر اور آئی جی سندھ کا معاملہ،اپوزیشن کی تنقید جاری

کراچی:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  کی گرفتاری اورآئی جی سندھ   کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپوزیشن کی حکومت  پر تنقید جاری ہے۔ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے گھر کا محاصرہ کیا گیا ،یہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکراؤ ہے ،وزیراعظم  نے  اداروں کو بھی سیاست میں ملوث کر دیا ۔


سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ سے لگا وفاق خود ملوث ہے ، یہ واقعہ  پورے ملک میں تماشا بنا ہوا ہے ،پولیس ڈی مورلزائزڈ ہور ہی ہے اور وزیراعظم خاموش ہیں جبکہ آرمی چیف نے احسن طریقے سے اقدام اٹھایا۔


دوسری جانب وزیر اعظم کےمعاون خصوصی  شہبازگل نے کہا ہے کہ بادشاہ کے داماد نے بابائے قوم کے مزار کی توہین کی،قانون کے مطابق  گرفتاری ہوئی توشاہی داماد کی توہین ہوگئی۔


وفاقی وزیر فواد چودھری  کا کہنا ہے کوئی شبہ  نہیں   پولیس  افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد  کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔


اَرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پیش آنے والے کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے کا نوٹس لیا اور کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔


واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سےکراچی واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔


بلاول نے سوال کیا تھا کہ کون تھے وہ دو لوگ کو آئی جی کو صبح 4 بجے گھر سے لیکر گئے تھے، سب افسران سوال کررہےہیں کون تھےجوآئی جی سندھ کےگھرپرگئے۔