امریکی الیکشن 2020:ٹرمپ یا جوبائیڈن،ماہر علم نجوم خاتون کی بڑی پیشگوئی

امریکی الیکشن 2020:ٹرمپ یا جوبائیڈن،ماہر علم نجوم خاتون کی بڑی پیشگوئی

لندن :کرونا کی قبل از وقت پیشگوئی کرنے والی ما ہر علم نجوم نے صدر ٹرمپ کو انتہائی بُری خبر سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2020 میںٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ،عالمی وبا کی قبل از وقت پیشگوئی کرنے والی ماہرعلم نجوم نے کرونا سے متعلق کہا کہ کرسمس تک حالات سازگار رہینگے لیکن یہ وبا دنیا کو ایک نئے نظام میں ڈال دیگی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر علم نجوم جیسیکا نے ستاروں کا حال چال دیکھ کر فروری 2019 میں دنیا کو کورونا وبا سے متعلق آگاہ کیا تھا۔خاتون کو اپنی پیشگوئی پر اس حد تک یقین تھا کہ انہوں نے کئی ماہ قبل ہی عالمی وبا کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا ،ماہر علم نجوم نے صدارتی الیکشن سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے یہ والے صدارتی الیکشن کسی خاص وجہ سے ملتوی کر دئیے جائیں گے ،انہوں نے برطانوی شاہی خاندان سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان میں اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائینگے ۔

ماہر علم نجوم کا مزید کہنا تھا کہ کئی ماہ قبل لوگوں کو آگاہ کردیا تھا کہ کچھ ماہ بعد کورونا وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 10 جنوری 2020 کو کورونا کی وجہ سے پہلی موت ہوگی لیکن کسی نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔اب جیسیکا نے آئندہ چھ ماہ کے حالات و واقعات سے متعلق پیشگوئی کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری و ولیم کے مستقبل سے متعلق بھی بتایا ہے۔برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے نظام میں خلل ڈالے گا اور ختم بھی نہیں ہوگا اسی لیے ہمیں اسی کے ساتھ رہنا اور زندگی گزرنا سیکھنا ہوگا البتہ کرسمس تک حالات کچھ بہتر ہوںگے۔