ٹرمپ ترلوں پر اُتر آیا ،عوام سے درمندانہ اپیل 

ٹرمپ ترلوں پر اُتر آیا ،عوام سے درمندانہ اپیل 

امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست پینسلوانیا کے شہر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دفعہ پھر جیت کر وائٹ ہائو س میں چار سال گزارنا چاہتے ہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عالمی وبا کے سلسلے میں امریکہ کی گرتی معیشت کو دوبارہ سنبھالا دینے کیلئے انہیں امریکی عوام کے ووٹوں کی ضرورت ہے ۔

انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے مخالف جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آگیا تو یقینی طور پر نوکریاں ختم کر دیگا ،ان کی پارٹی سوشلسٹ ،کمیونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے ۔

دوسری طرف امریکی صدارتی الیکشن مہم میں اب تک جوبائیڈن بازی لیتے نظر آرہے ہیں ،جوبائیڈن نے امریکی صدر کے مقابلے میں امریکی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو سب سے پہلے عوام کو چند مہینوں میں کرونا سے محفو ظ کر لیں گے اور امریکہ کیلئے ترقی کے نئے راستے کھولیں گے ۔


انتخابی سروے رپوٹوں میں امریکی صدر اور جوبائیڈن کے مقابلے میں بائیڈن کو اب تک برتری حاصل ہے وہ ٹرمپ سے کئی قدم آگے نظر آ رہے ہیں ،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ 3 نومبر کا فیصلہ ٹرمپ کے حق میں آتا ہے یا جوبائیڈن کے ،کیونکہ ابھی تک جوبائیڈن کے بیانیہ کو زیادہ پزیرائی مل رہی ہے ۔