پوری طاقت کیساتھ جزائر آرڈیننس منسوخ کرائینگے:وزیر اعلیٰ سندھ 

پوری طاقت کیساتھ جزائر آرڈیننس منسوخ کرائینگے:وزیر اعلیٰ سندھ 

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا ہے ،سندھ کی سالمیت پر حملے کیخلاف قرارداد پاس کرینگے ،پیپلزپارٹی کو افسوس ہے کہ اہم ترین قرارداد پر ہمارا ساتھ نہیں دیا جا رہا ،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پوری طاقت کسیاتھ وفاقی آرڈیننس کو منسوخ کرائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا پوری طاقت کیساتھ جزائر آرڈیننس منسوخ کرائینگے ،جزائر پر آرڈیننس کے خلاف پورا سندھ ساتھ کھڑا ہے ،سندھ کی سالمیت پر حملے کے خلاف قرا رداد پاس کریں گے،اس اہم قرارداد پر ساتھ نہ دینے والوں کو غدار نہیں کہوں گا ،اپوزیشن ایوان میں بیٹھی رہتی توان کومطمئن کرتے،اپوزیشن والےبہانہ بناکرچلےگئے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا ایسے لوگ آرڈیننس لے آئے ہیں جن کو ان جزائر کے نام تک نہیں معلوم ،طاقت کے نشے میں آرڈیننس لایا گیا، صدروفاق کےکہنےپرآرڈیننس جاری کرسکتاہےلیکن یہ غیرآئینی ہے، جزائر سندھ کےلوگوں کی ملکیت ہیں،اس معاملے پر عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے ،پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کا خیال رکھتی ہے ،سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا ،پورا سندھ اس وقت سراپا احتجاج ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام تاریخی مہنگائی ،بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں ،گلگت بلتستان کے غریب عوام پریشان ہیں ،اس وقت صرف پیپلزپارٹی ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔