فواد چوہدری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر دیدی 

فواد چوہدری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر دیدی 

اسلام آباد :وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک دفعہ پھر بڑی خبر دیتے ہوئےکہا کہ امید ہے  15 جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس  لانے میں کامیاب ہوں گے ،ان کا کہنا تھا برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہ ہی بیانیہ چل رہا ہے ،نواز شریف سزا یافتہ ہیں ،امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے،فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے،شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں لیکن ہزار خامیاں ہوں کیا یہ ملک شریف/زرداری یا ان کے بچوں کے حوالےکر سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس؟ PDM کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

سندھ پولیس کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میںکہاکہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی،فواد چودھری نے کہا کہ اگر پولیس افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر نہ گئے ہوتے تو جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا،۔ دوسری جانب آئی جی سندھ  مشتاق مہر نے اپنی رخصت کی درخواست آئندہ دس دنوں کے لیے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔