سارہ خان نے فلک شبیر کی زندگی بدل دی

سارہ خان نے فلک شبیر کی زندگی بدل دی


کراچی :  نامور گلوکار  فلک شبیر بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا  سوچنے لگے ‘ اپنی نئی نویلی  اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردیں۔ 


گلوکار فلک شبیر نے ایک ویب انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے  جوہر دکھائیں گے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں کیونکہ اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔  گلوکاری کی بنسبت اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔


فلک شبیر نے کہا کہ اداکاری کے مقابلے میں موسیقی کی محفلیں بہت ہی اچھی ہوتی ہیں اور ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے۔میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اب آگے بھی اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقینا حیرانی ہوگی۔