لاہور :مریم نواز نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو تبدیل کرنے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور دیگر افسران کو کیوں استشنیٰ حاصل ہو گا ؟کیا آپ آسمان سے اترے ہیں ؟مریم نوا ز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کون سے جرائم ہیں جن کو چھپانے کیلئے استشنیٰ کی ضرورت پڑ گئی ؟
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے چین پاکستان گیم چینجر منصوبے سی پیک اتھارٹی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور دیگر افسران کو نیب اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA)کی انکوائری سے استشنیٰ ہوگا ۔
کیوں استثنی ہو گا؟ آپ آسمان سے اترے ہیں کیا؟ کون سے جرائم ہیں جن کو چھپانے کے لیے استثنی کی ضرورت پڑ گئی؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2020
“وفاقی حکومت کی طرف سےCPEC اتھارٹی آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لئے نیا قانون‘جس کے تحت CPEC اتھارٹی کے چیئرمین دیگر افسران کو قومی احتساب بیوروNAB FIAکی سے استثنیٰ حاصل ہوگا” pic.twitter.com/04Ny7n539K
حکومت کے اس اقدام کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہو ئے سوالیا انداز میں کہا کہ کیا یہ لوگ آسمان سے اترے ہیں ،ان کو کیوں استشنیٰ حاصل ہوگا ؟
واضح رہے دستاویز میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے اور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سی پیک بزنس کونسل کی تشکیل اور نوٹیفکیشن کا اجراءبورڈ آف انویسٹمنٹ کرے گا۔اس بات کا امکان ہے کہ مجوزہ قانون کی منظوری اسی ہفتے میں لی جائے گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم کی تھی۔