افغانستان :پاکستانی سفارتخانے کے باہر افسوسناک واقع ،12 خواتین جاں بحق 

افغانستان :پاکستانی سفارتخانے کے باہر افسوسناک واقع ،12 خواتین جاں بحق 

جلال آباد :افغانستان جلال آباد سٹیڈیم کےباہر سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 کے قریب خواتین جاں بحق ہو گئیں ،واقع اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ ویزہ حاصل کرنے کیلئے جمع تھے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان جلال آباد سٹیڈیم میں اس وقت افسوسناک واقع پیش آیا جب ہزاروںکی تعداد میں لوگ ویزہ حاصل کرنے کیلئے موجود تھے ،حکام کا کہنا تھا زیادہ ہلاکتیں بھگدڑ اور ہجوم کے بے قابو ہونےسے پیش اآئیں ،کئی لوگ زمین پر گرے جنہیں اٹھنے کا موقع نہیں ملا ۔

افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے،بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔