کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا انکشاف کر دیا

 کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا انکشاف کر دیا

کراچی: پوری دنیا کو معلوم ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف مقدمہ کس نے درج کروایا۔ پولیس کو ڈرا دھمکا کر جعلی پرچا کٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کس کس کا کردار ہے وہ سب سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کی جانب سے جعلی مقدمہ بنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ میرے علم میں ہی نہیں تھا کہ مدعی وقاص مفرور ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزارِ قائد کا تقدس باکل کرنا چاہیئے تھا لیکن جس طرح مقدمہ درج کروایا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی دھمکیاں ملی کہ ہماری حکومت ختم ہو جائیگی۔ لیکن ہم نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر اور مریم نواز ہمارے مہمان ہیں اور ہم مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔