سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

سونے کی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ایک ہی روز میں ہوا تھا۔ سونے کے قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اب سونا عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔