ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کے روز ایک امریکی ڈالر انٹر بینک می ں174 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ 

جمعرات کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور ایک وقت میں ڈالر 174 روپے 10 پیسے تک جا پہنچا تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور اس کے بعد ایک ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد 173 روپے 96 پر بند ہوا۔

399e13b3441f92f7db84473bc98546f4

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 173 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات اور ترسیلاتِ زر کی آمد کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں جبکہ زرِمبادلہ ذخائر اور ترسیلات میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر 150 سے 155 تک ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں تاخیرکی اطلاعات سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور آئی ایم ایف کے سخت مطالبات سے محسوس ہوتا ہے کہ روپے کو بے قدر کیا جائے گا۔