واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی موجیں لگ گئیں 

Whatsapp,Facebook Chat,Whatsapp New Setting

دورہ جدید میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت صارفین اب گروپ چیٹ میں ویڈیو کالنگ کا آپشن بھی استعمال کر سکیں گے  ۔

واٹس ایپ حکام کے مطابق گروپ چیٹ میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے ذریعے کسی بھی وقت گروپ میں جاری کال کا حصہ بننا ممکن ہو سکے گا ۔ اس سے قبل  کسی کال کے دوران کسی نئی کال کو دیکھنے کے لیے کال مینیو میں جانا پڑتا تھا ۔ 

اب فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی کی جانب سے گروپ چیٹ میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وقت گروپ میں جاری کال کا حصہ بننا ممکن ہوجائے،کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ نیا فیچر خاندان اور دوستوں کے گروپس میں رابطے کا ایک نیا انداز ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گروپس کے لیے جوائن ایبل کالز کا فیچر جولائی 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا،مگر اس کے لیے آن گوئنگ کالز کو دیکھنے کے لیے کال مینیو میں جانا پڑتا ہے،ایپ کی جانب سے گروپ کالز کے لیے ایک نئی ’’لائٹ رنگ ٹون‘‘ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد واٹس ایپ کال کو شناخت کرنا ہے۔