توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت فول پروف سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو آج پولیس کی بھاری نفری کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے، ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی تعینات کی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ 
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں