ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

ہوبارٹ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں کوالیفائی راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پورن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کائل مائرز، جونسن چارلز، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، روومین پاول، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، اوڈین سمتھ، الزاری جوزف اور عبید میکوئے شامل ہیں۔ 
آئرلینڈ کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، لورکن ٹکر، ہیری ٹیکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈاکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈائر، سیمی سنگھ، بیری میکارتھی اور جوشوا لٹل شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں