الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے: شیخ رشید

الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اگر یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے جبکہ پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوما میں ہے، اپنے کیس ختم،غریب کیلئے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

مصنف کے بارے میں