توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہل قرار

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا گیا ہے اور اب وہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے ہیں۔ 
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دیدی ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن فیصلہ کرے گا، انقلاب کا دن ہے، عوام نکلیں گے۔ 
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ فیصلے کے ردعمل میں لانگ مارچ کا اعلان ہو گا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فیصلے کے ردعمل میں تو نہیں لیکن سارے حالات لانگ مارچ کی طرف ہی جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں