الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے: وزیر قانون

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے: وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط حقائق پیش کئے، الیکشن کمیشن نے اس کیس میں بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہو سکتی تھی۔
وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ بڑی ناانصافی ہو گئی ہے حالانکہ ناانصافی اس صورت میں ہوتی ہے جب قانون کسی چیز کا احاطہ نہ کرے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے اور ان پر فوجداری مقدمے کا کہا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں