عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کو نااہل کیے جانے پر  سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم  مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں شیخ رشید ، پرویز خٹک ،شاہ محمود قریشی، شہزاد وسیم ،اسد عمر، شیریں مزاری سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ 

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پارٹی رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کے فیصلے بارے  میں عمران خان کو بریفنگ دی گئی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔ موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔ الیکشن کمیشن کے بارے  میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا۔ 

الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان  وکلاء سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وکلا کی ٹیم سے بھی کیس پر تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا۔ کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جیسے بھی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں