5 گھنٹے میں عمران خان کی زیر صدارت دوسرا اجلاس، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر غور 

5 گھنٹے میں عمران خان کی زیر صدارت دوسرا اجلاس، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر غور 
سورس: File

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے بعد عمران خان کی زیر صدارت دوسرا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

اجلاس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو فوری لانگ مارچ کے اعلان کا مشورہ دیا جا رہاہے۔ جس پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کے لئے  مکمل تیار رہنے کی ہدایت  کی ہے۔ 

عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق کے پی کے اور پنجاب کے ممبران سے اپڈیٹ لی۔ الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ دیر سے جاری کرنے پر عمران خان نےاظہار برہمی کیا۔

عمران خان نے وکلاء کے ساتھ عدالتی معاملات کی خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی حتمی مشاورت کے بعد فیصلے سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان نے احتجاج  کیا۔ ایف سی کی مزید نفری بلا لی گئی۔

مصنف کے بارے میں