نااہلی کا سلسلہ ختم ، سیاستدانوں کو سیاست میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا چاہیے: مولانا فضل الرحمن کا عمران خان کی نااہلی پر رد عمل 

نااہلی کا سلسلہ ختم ، سیاستدانوں کو سیاست میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا چاہیے: مولانا فضل الرحمن کا عمران خان کی نااہلی پر رد عمل 
سورس: File

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج قوم کو فتنے سے نجات مل گئی ۔ سیاسی جدوجہد اور جنگوں میں کبھی دشمن گھائل ہوتا ہے اور کبھی ہمیں بھی نقصان ہوتا ہے ۔  نااہلی کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے، سیاست دانوں کو سیاست میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس  ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔  مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں آج کا دن اس لحاظ سے بابرکت ہے کہ پہلے اجلاس ہی میں قوم کو ایک بڑے فتنے سے نجات مل گئی۔ ہم پاکستان کی قدر و قیمت کو سمجھتے تھے اور جانتے تھے ایک بہروپیے سے واسطہ پڑا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان پچھلی حکومت میں گرے لسٹ میں گیا ہم اسے وائٹ لسٹ میں لے آئے ہیں۔  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا  امریکہ اور عمران خان دونوں کا ہدف ایک ہی ہے ۔ پاکستان کو ایٹمی طور پر ختم کریں ،پوری قوم نے واضح کردیا ہے کہ ہم آپ کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں