عمران خان کی نااہلی پر شوبز شخصیات کا رد عمل بھی سامنے آگیا

عمران خان کی نااہلی پر شوبز شخصیات کا رد عمل بھی سامنے آگیا

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر جہاں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں شوبز  سے  وابستہ شخصیات نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار شان شاہد نے  عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ٹوٗئٹ میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

The voice of the nation..@ImranKhanPTI pic.twitter.com/ujmdYTl6q5
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 17, 2022

سینیئر اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا  انہوں نے مختصر الفاظ میں لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔

What a joke
— Samina Peerzada (@SaminaSays) October 21, 2022

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے  سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف   کے چیئرمین عمران خان کو ’توشہ خانہ کیس‘ میں نا اہل قرار دیا ہے ۔نااہلی کا فیصلہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی ہے  جس میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ شوبز  شخصیات بھی اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کر  رہی ہیں ۔