پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، وزیر اعظم

پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، وزیر اعظم

نیو یارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو یارک میں کونسل آف فارن افیئر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کا مضبوط کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم رکھتے ہیں اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خطے میں بھارت کی بالادستی قبول نہیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی اور پاکستان میں حقانی یا اس جیسا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسامہ بن لادن کی موجودگی کی معلومات نہیں تھی اور ہماری خواہش تھی کسی ایکشن سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاک امریکا تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملالہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔

c3868f3089d59135c5d11e835c1da326

ملالہ یوسفزئی نے اس موقع پر کہا کہ سوات میں تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے حکومتی تعاون درکار ہے اور شہروں میں تعلیمی ادارے ہیں لیکن پسماندہ علاقوں میں تعلیم عام نہیں۔ چاہتی ہوں تعلیم پھیلانے کے مقصد میں وزیراعظم میرا ساتھ دیں کیونکہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے بُرے حالات ہیں میں چاہتی ہوں کہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ تعلیم کو اپنا منشور بنائے۔

ملاقات میں ملیحہ لودھی بھی شریک تھیں جنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات ملالہ یوسف زئی کی خواہش پر رکھی گئی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کو عام کرنے کے ایجنڈے کی یقین دہانی کرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں