گرو گرمیت ہریانہ کی جیل میں 20 روپے دیہاڑی پر سبزیاں اگائے گا

گرو گرمیت ہریانہ کی جیل میں 20 روپے دیہاڑی پر سبزیاں اگائے گا

چندی گڑھ: زیادتی کے جرم میں سزا یافتہ روحانی پیشوا گرو گرمیت کو نیا کام مل گیا۔ وہ 20 روپے دیہاڑی پر ہریانہ جیل میں سبزیاں اگائے گا۔ جیل سے باہر عالیشان طرز زندگی گزارنے والا گرو گرمیت جیل کے اندر اپنے ہاتھوں سے کام کرے گا۔

جیل حکام کے مطابق گرو گرمیت کو اس کی بیرک کے باہر خالی اراضی پر سبزیاں اگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کیلئے اسے 20 روپے دیہاڑی بھی دی جائے گی۔

یاد رہے گرمیت سنگھ کو گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے دو جرائم میں 20 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر گرو کے ڈیرے کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں