امن کپ، پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو شکست دیدی

امن کپ، پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو شکست دیدی

میران شاہ: امن کپ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو 133 رنز سے شکست دے دی ہے ۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے پر مقررہ بیس اوورز میں 253 رنز سکور کیے۔

پاکستان الیون کی جانب سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور عمر امین نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں اور پھر بو م بوم آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور  253رنز تک پہنچایا۔

انضمام الحق نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو کے میڈیا الیون 20 اوورز میں محض 120 رنز سکور کر سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں