نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: پیپلز پارٹی کی دونوں رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت سٹی کورٹ میں ہوئی عدالت میں فرح ناز اصفہانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ ملک سے باہر ہیں لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دلائل دیئے گئے کہ سپریم کورٹ نے 2012 میں دُہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے پر سیاسی رہنماؤں کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔

نادیہ گبول کے پاس کینڈین شہریت ہے اور دوہری شہریت والوں کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے اور انہیں گرفتار کر کے 23 ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں