وزیراعظم نے ٹائی نہ لگانے کی وجہ خود ہی بتا دی

وزیراعظم نے ٹائی نہ لگانے کی وجہ خود ہی بتا دی

نیو یارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کے دوران ٹائی نہ لگانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں زمانہ طالبعلمی کے دوران امریکی کالج میں پڑھایا گیا تھا کہ ٹائی دو مواقع پر لگانی چاہیے ایک اپنی شادی کے دن اور دوسرا کسی کی موت پر نہ تو میری شادی ہے اور نہ ہی کوئی مرگ ہوئی ہے اس لیے ٹائی نہیں لگائی۔


واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹائی نہیں لگائی تھی جس پر چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اس کے علاوہ بھی انہوں نے اب تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک بار بھی ٹائی نہیں لگائی اور یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ جب وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے تو کیا اس وقت بھی ٹائی نہیں لگائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں