جنگوں کا فائدہ غیروں کو اور نقصان پاکستان کا ہوا، احسن اقبال

جنگوں کا فائدہ غیروں کو اور نقصان پاکستان کا ہوا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے امن و امان سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنگوں کا فائدہ غیروں کو جبکہ نقصان پاکستانی عوام نے برداشت کیا۔

انہوں نے کہا دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان اندرونی طور پر کمزور ہو گیا اور سیاسی تھیٹرز کی وجہ سے پاکستان کے حصے میں کانٹے آئے۔ وزیر داخلہ نے کہا ماضی کی غلطیوں کے بکھرے کانٹے آج ہمیں سمیٹنے پڑ رہے ہیں جبکہ بھاگتے ہوئے دہشتگرد آج بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیادی شرط امن و استحکام ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان نے 70 سال غیروں کی جنگیں لڑیں جس سے ہمارا ملک لہو لہان ہوا اور دہشتگرد پاکستان میں طلوع ہوتی بہار کو نہیں روک سکتے۔

احسن اقبال نے کہا یہ نہیں کہوں گا پاکستان جنت بن گیا ہے مگر دنیا میں کوئی بھی ملک جنت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش، بھارت میں پاکستان سے زیادہ کرپشن ہے او اس ناسور کا خاتمہ ضروری ہے لیکن سیاسی عدم استحکام ترقی میں رکاوٹ ہے کیونکہ ماضی میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جاتی رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں