جنرل اسمبلی میں برطانوی وزیر اعظم کا بینظیر کو خراج تحسین

جنرل اسمبلی میں برطانوی وزیر اعظم کا بینظیر کو خراج تحسین

نیویارک:بے نظیر بھٹو نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا،برطانوی ویزاعظم نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،برطانوی وزیر اعظم نے بے نظیر کی دسویں برسی کے سال میں دل کی گہرائیوں سے بے نظیر کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سال بے نظیر کی دسویں برسی ہے اور یہ اُس عورت کی برسی جس نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا اور آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں بہت سے لوگ موجود ہیں جو اُن کو جانتے تھے۔ بے نظیر کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اور یہ اُن لوگوں کے کیا جن کے نظریے کے خلاف اقوام عالم متحد ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ایک ایسا ملک جس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت کچھ سہنا پڑا،جمہوریت کو بچانے کے لیے بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں جب میں سوچتی ہوں سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگ پوری دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے،بہت سارے خاندان،دوست اور بہت سارے کیمیونٹی اس دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے دہشت گردی میں متاثر ہونے والے کی قربانیوں کو سراہا اور اور اپنی تقریر میں دہشت گردی سے متاثر ہونے والے سے خراج عقیدت پیش کیا۔