یونیورسٹی کی 108 ویں سالگرہ کی خوشی میں 108 جوڑوں کی شادی کے لباس میں شرکت

یونیورسٹی کی 108 ویں سالگرہ کی خوشی میں 108 جوڑوں کی شادی کے لباس میں شرکت

چین: چین کی صوبہ گانژو میں لین ژو یونیورسٹی کے قیام کو 108 سال مکمل ہوگئے۔ یونیورسٹی کی سالگرہ کے موقع انتظامیہ نےایک نیا انداز اپنایا ۔


اس خوشی کے موقع پر 108 جوڑوں کوشادی کے لباس میں یونیورسٹی کی سالگرہ پر مدعو کیا گیا۔

جس میں23سال سے 83 سال کی عمر کے جوڑوں نے اپنی شادی کے لباس میں شرکت کی اورایک بار پھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا اور انہوں نے اس بات کا ارادہ کیا کہ وہ زندگی کے پر مقام میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے۔

لہذادلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنےوالے سب دلہنیں اور دولہا اسی یونیورسٹی سے پڑھ چکے ہیں یا تو پڑھ رہے ہیں۔