فریال نے غلط رویے کا اعتراف کرتے ہوئے عامر کے والدین سے معافی مانگ لی

فریال نے غلط رویے کا اعتراف کرتے ہوئے عامر کے والدین سے معافی مانگ لی

لندن: فریال مخدوم نے اپنے غلط رویے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگ لی۔ مشہور باکسر عامر اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ 3 مہینوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ فریال کا رویہ بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے تمام اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کیا۔

05f0aa6c6b80d058f8829b648bc99901

حال ہی میں فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عامر کے والدین سے معافی مانگی اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور عامر کے والدین خاندان کے بڑے ہیں وہ محبت اور عزت کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے میرے والدین ہیں۔ اس لڑائی میں نقصان صرف میرا اور عامر کا ہوا ہے میں نہیں چاہتی کے میری بیٹی اور آنے والا ننھا مہمان ایک ٹوٹے گھر میں رہیں۔

انہوں نے عامر اور اپنے درمیان کی غلط فہمیوں کی خبریں میڈیا پر چلنے پر اظہار افسوس کیا اور معافی مانگی جبکہ ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بُرے وقت میں ساتھ دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں