ملالہ یوسف زئی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ سے ملاقات

ملالہ یوسف زئی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ سے ملاقات

نیو یارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملالہ یوسف زئی نے سائیڈ لائن پر کئی بین الاقوامی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں جن میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی ملاقتوں سے متعلق لوگوں کو آگا ہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ پریانکا چوپڑا سے ملاقات ہوئی۔

ملالہ یوسف زئی نے مختلف ملک کے سربراہان سے ملاقات کر کے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ان سربراہان اور رہنماﺅں میں فرانس کے صدر ایمنول میکرون،ارجنٹینا کی جبریل میچی ،افغان صدر اشرف غنی ،پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،نیدر لینڈ کے وزیر اعظم مارک رتے اورناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ شامل ہیں۔