ٹرمپ کا خطاب بے شرم ہے:ایران

ٹرمپ کا خطاب بے شرم ہے:ایران

نیو یارک: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ظریف نے ٹرمپ کے خطاب کو ٴبے شرمیٴ اور ٴ احمقانہ نفرت انگیزٴ   تقریر سے تعبیر  کیا۔ ٹرمپ نے ایران کو ایک ایسی سرکش ریاست قرار دیا، جو تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس معاہدے میں ترامیم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔