فلسطینی تجارتی کمپنی کو نامیاتی زراعت کا عالمی ایوارڈ

فلسطینی تجارتی کمپنی کو نامیاتی زراعت کا عالمی ایوارڈ

غزہ: مقامی فلسطینی تجارتی فرم نے نامیاتی زراعت کے حوالے سے عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے بعد اس شعبے میں ملنے والا عالمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

جرمنی میں منعقدہ ایک تقریب میں ٴکنعان فیئر ٹریڈٴ کمپنی کو ایوارڈ جاری کیا گیا۔ اس موقع پر نامیاتی زراعت کے میدان میں سرگرم عالمی ماہرین اور مختلف کمپنیوں کے مندوبین بھی موجود تھے۔ فلسطینی کمپنی کو ملنے والے عالمی ایوارڈ پر فرم کے مالکان کی فلسطین اور عالمی سطح پر کاوشوں کی تعریف کی گئی ہے اور اسے غیرمعمولی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

کنعان فیئر ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ناصر ابو فرحہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی کمپنی اور فاؤنڈیشن دونوں کو نامیاتی زراعت کا عالمی ایوارڈ ملا ہے۔ ابو فرحہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی فلسطینی کسانوں کو نامیاتی زراعت میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

جرمن شہر بافاریا میں منعقدہ تقریب میں کمپنی کے بانی رابنزول اور ایفام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نامیاتی زراعت کی عالمی تحریک کے عہدیدارا بھجی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں