چین نے اپنے سوشل میڈیا پر اسلام بارے منفی مواد پر سخت ترین پابندی لگادی

چین نے اپنے سوشل میڈیا پر اسلام بارے منفی مواد پر سخت ترین پابندی لگادی

بیجنگ: چین نے اپنے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف ہر قسم کے مواد پر سخت ترین پابندی لگادی اور اب چینی سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف کسی قسم کا کوئی مواد یاالفاظ استعمال نہیں کئے جا سکیں گے ۔

جمعرات کو گلوبل ٹائمز نامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ استعمال کرنے والے انٹرنیٹ کی سنسر شپ سے بچنے کے لئے گرین ریلیجن یا پیس فل ریلیجن کے الفاظ استعمال کرتے تھے تاہم اب چینی حکومت نے مزید سختی کرد ی ہے جس کی وجہ سے گوگل یا سوشل میڈیا پر اسلام ، گرین ریلیجن یا پیس فل ریلیجن جیسے الفاظ استعمال کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

بیجنگ کی میزو یونیورسٹی آف چائنا کے پروفیسر چیونگ کنزن نے کہا اسلام کے خلاف تعصب اور امتیاز پیدا کرنے والے بنیاد پرستانہ جملوں اور محاوروں کو فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹانا بہت اہم اور ضروری ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف آن لائن منافرت کی بدتر صورتحال پیدا ہونے کی روک تھام کی جا سکے ۔ اور منافرت پھیلانے والے اس قسم کے جملوں اور محاوروں کی روک تھام شہریوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔

مصنف کے بارے میں