اسلام دوسری تہذیبوں کا دشمن نہیں ا ور نہ ہی اس کادہشتگردی سے کوئی تعلق ہے:پوپ فرانسیس

اسلام دوسری تہذیبوں کا دشمن نہیں ا ور نہ ہی اس کادہشتگردی سے کوئی تعلق ہے:پوپ فرانسیس

ویٹی کن سٹی :رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے ویٹیکن کے سرکاری دورے کے دوران پوپ فرانسیس سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا تعلق کسی ایک مذہب کے ساتھ نہیں اور نہ ہی اسلام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مذہب قرار دیا جاسکتا ہے۔دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو یاد گاری تحائف بھی دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے پاپائے روم کے اسلام کے بارے میں منصفانہ خیالات بالخصوص انتہا پسندی اور تشدد کو اسلام سے جوڑنے کی سازشوں کو مسترد کیے جانے کے موقف کو سراہا۔

دونوں مذہبیرہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دنیا میں قیام امن بالخصوص ویٹیکن اور اسلامی دنیا کے درمیان تعواون کے فروغ، محبت اور روا داری کے کلچر کے فروغ اور بقائے باہمی کے اصول کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری جنرل نے انہیں اسلامی تہذیب کا ایک ماڈل تحفے میں پیش کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ اسلام دوسری تہذیبوں کا دشمن نہیں بلکہ دیگر تمام ادیان اور تہذیبوں کے ساتھ مل کر چلنے کی تاکید کرتا ہے۔