شارجہ کی پولیس نے 3 افراد کی خود کشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

شارجہ کی پولیس نے 3 افراد کی خود کشی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

شارجہ: شارجہ کی پولیس نے تین مختلف واقعات میں تین افراد کی خود کشی کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

جمعرات کو خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں مقیم جنوبی ایشیائی ملک کے ایک 39 سالہ شخص نے اپنے فلیٹ میں خود ہی اپنا گلاکاٹ لیا جس کی اطلاع ملنے پر اس شخص کو پولیس نے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا اور اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

خودکشی کے دوسرے واقعہ میں ایک 33 سالہ خاتون نے فلیٹ کی چھت سے چھلانگ لگادی تاہم زخمی ہونے والی اس خاتوں نے بتایا کہ اس نے خاوند کے تشدد سے بچنے کے لئے چھت سے چھلانگ لگائی ۔

خود کشی کے تیسرے واقعہ میں غوبیبا نامی علاقہ میں 24 سالہ ایشیائی مزدور نے زیر تعمیر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگائی ۔ جس کے خلاف بھی پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔

مصنف کے بارے میں