ایران نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی

ایران نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایرانی سفارتخانے نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ میانمار روانہ کر دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں ایرانی سفارتخانے اور وہاں کی ہلال احمر کے تعاون سے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لئے خوراک، ادویات، طبی سامان اور روز مرہ اشیاء پر مشتمل 30 ٹن امدادی سامان گزشتہ روز (جمعرات )ایران کے شہید جنرل لشکری ایئربیس سے بنگلہ دیش روانہ کردی گئی جہاں سے اسے میانمار بھیجا جائے گا اور پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو یہ سامان تقسیم کیا جائے گا۔

ایرانی ہلال احمر کمیٹی کے شعبہ ریکسیو اور ریلیف کے ڈائریکٹرمرتضی سلیمی نے امداد سامان بھیجنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی امدادکا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو ایران کی جانب سے 40 ٹن اشیائے ضرورت ہر مبنی پہلی امداد کھیپ بنگلہ دیش روانہ کردی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں