لیڈر ہمیشہ جدوجہد کر کے آتا ہے پرچی لے کر نہیں : عمران خان

لیڈر ہمیشہ جدوجہد کر کے آتا ہے پرچی لے کر نہیں : عمران خان

جہلم:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے سابق وزیراعظم کے بارے میں نہیں بلکہ نئے وزیراعظم کے بارے میں بات کرنی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ خاقان عباسی جواب دیں۔ آپ نےکیسے کہامیں نوازشریف کو وزیراعظم مانتا ہوں آپ  وزیراعظم ہو یا شریف خاندان  کے نوکر ہو؟انہوں نے کہا کہ آپ نے افغانستان میں حملے سے متعلق بھی غیرذمے دارانہ بیان دیا۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ مریم نواز کا چودھری نثارسے کیسے مقابلہ ہوگا؟بلاول اورمریم نوازنے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا لیڈرز کیسے بن سکتےہیں؟ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ملک کیسے ٹھیک کریں گے۔لیڈرہمیشہ جدوجہد کرکےبنتاہے،پرچی پرلکھ کرنہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ٹیم بنا رہا ہوں جس میں صرف ملک کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہوں گے ۔جب کھلاڑی قوم کیلیے کھیلناشروع کرتے ہیں وہ قوم جیت جاتی ہے۔ہم گھر صاف کرکے گند باہر پھینک دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان قوم کے ہاتھوں میں ہے ۔انصاف کمزورکو چاہیے ہوتا ہے۔طاقتورکےخلاف عدالت فیصلہ کرتی ہےتو وہ کہتاہےمجھےکیوں نکالا؟انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ کمزور کو اوپر اٹھاتا ہے ۔ کمزور کی ترقی ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔انہوں  نے کہا کہ ملک میں ایک چھوٹا سا امیر طبقہ امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا نظام تباہ ہو جاچکا ہے ۔ ملک میں تعلیم کے نام پر کاروبار ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں تعلیم مہنگی ہے جبکہ جرمنی اورجاپان میں سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم ملتی ہے ۔شہزادےاورعام آدمی کےبچےانہی سرکاری اسکولوں میں پڑھتےہیں، ۔غریب آدمی اپنے بچون کو تعلیم دلوانے سے ڈرتا ہے کیونکہ ان کے پاس تعلیم کیلئے پیسے نہیں ہوتے صرف سارےملک میں 50 ،60 ہزاربچوں کواچھی تعلیم کا موقع ملتاہے۔جبکہ 22 لاکھ بچے دینی مدرسوں مین پڑھتے ہیں ۔یہاں ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے۔بچے اسکول ہی نہیں جاتے تو پتا کیسے چلے گا کہ کون ذہین ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائی گی اور غریب آدمی کے لیے انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہو گی ۔